ریاض : سائبر سیکیورٹی ، 3 روزہ مہم
ریاض ۔۔۔ نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے سیسکو کمپنی کے اشتراک سے سہ روزہ ” سائبر ریجن“ تجرباتی و تربیتی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہم میں مختلف حکومتی سیکٹرز میں کام کرنے والے ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔ تجرباتی مہم میں فرضی سائبر حملے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں سے شرکاءکو آگاہ کیاجائے گا ۔ مہم کا مقصد مختلف اداروں میں کام کرنے والوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔