Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمیونٹی ہماری طاقت ہے ، شہریار اکبر

***ارسلان ہاشمی۔جدہ***
یوم پاکستان کے موقع پر دنیا بھر کی طرح مملکت میں بھی 23 مارچ کا دن روایتی جو ش و جذبے سے منایا گیا ۔  تقریب کا آغاز  قونصل جنرل شہریار اکبر خان کی رہائش پر سبز ہلالی پرچم  لہراکر  کیا گیا اس موقع پر پاک فوج کے مسلح دستے نے سلامی دی ۔ جدہ میں مقیم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔
قونصل جنرل نے حاضرین کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور  افواج  پاکستان کو  زبردست خراج تحسین پیش کیاانہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم  2.5 ملین پاکستانی یہاں کا متحرک حصہ ہیں جنہوں نے دوطرفہ  تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا  ۔ قونصل جنرل نے  مزید کہا سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے  وزٹ ویزہ فیس میں کمی دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ  تعلقات کا نتیجہ ہے ۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات کا اندازہ  اس حقیقت بھی  سے  لگا سکتے ہیں کہ سی پیک منصوبے کے بعد سعودی عرب پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے ۔
  قونصل جنرل شہریا ر اکبر خان  نے کہا کہ ہماری کمیونٹی ہماری طاقت ہے اور قونصلیٹ ہم وطنوں کو  ہر ممکن خدمات فراہم کر رہا ہے ۔گزشتہ بر س تقریبا  2  ہزار پاکستانیوں کو روزانہ کی بنیاد پر خدمات فراہم کی گئیں۔یہاں پر مقیم پاکستانیوں کو 80.6 ملین روپے  لیبر کورٹس کے ذریعے دلوائے گئے جبکہ شریعہ عدالتوں کے ذریعہ دیت کی مد میں 40.3 ملین  روپے دلوائے گئے۔
قبل ازیں ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو نے صدر پاکستان اور قونصل فوزیہ فیاض  وزیراعظم پاکستان  کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ پاکستان انٹر نیشنل ا سکول العزیزیہ کے طلباء نے  قومی  ترانے  سنائے  تقریب کے اختتام سے قبل قونصل جنرل نے بچوں کے ساتھ ملکریوم  پاکستان کا کیک کاٹا۔

 

شیئر: