راہول کو’’ آم‘‘ اور’’ آلو‘‘ میں فرق نہیں معلوم، وزیر اعلیٰ یوگی
سہارنپور۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مغربی یوپی میں 2019ء کے لو ک سبھاالیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی جم کر تعریف کی۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سارے جہاں میں وزیر اعظم مودی کی دھوم ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے 5سال اپوزیشن کے 55سال پر بھاری ہیں۔اس دوران یوگی نے کانگریس صدر راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ جس طرح آم کی فصل آتی ہے اسی طرح آلوکی بھی فصل آتی ہے۔ این بی ٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب سے بی جے پی حکومت برسراقتدار آئی ہے تمام طبقہ کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے اسکیمیں جاری کی گئیں۔اس دوران یوگی نے راہول کا نام لئے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئےٹویٹر پر تحریرکیاکہ میں’’نامداروں کے چشم چراغ کی بات سن رہا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ گنّے کے درخت نہیں لگائے، انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت آئیگی تو ڈیڑھ فٹ کا آلوکاشت کریگی، جیسے آم کا پھل آتا ہے ، انہیں لگتا ہے کہ آلو کا بھی آتا ہے۔‘‘
’’یوپی میں غنڈہ راج ختم‘‘
یوپی میں سیکیورٹی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کی 2سالہ کارکردگی کے دوران یوپی کوغنڈوں سے آزاد کردیا گیا ۔ یہاں لوگوں کو تحفظ فراہم کیا اب غنڈوں کی صرف ایک جگہ ہے اور وہ ہے جیل۔
کسانوں کے قرضے معاف کئے
کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کسانوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ان کی حکومت قائم ہوتے ہی کسانوں کے قرضے معاف کردیئے گئے اور جووعدے کئے تھے اسے پورا کیا۔