سعودی عرب میں مردم شماری آئندہ سال
ریاض ۔۔۔ محکمہ شماریات ”GASTAT“ نے بتایا ہے سعودی عرب میں مردم و مکان و تنصیبات شماری 17مارچ 2020ءکو شروع ہوگی۔ یہ مملکت کی پانچویں مردم شماری ہوگی۔ الجزیرہ اخبار کے مطابق اس سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کی بنیاد پر سعودی وژن 2030کے اہداف اور مملکت کی ترقیاتی اسکیموں و منصوبوں کےلئے کئے جانے والے مطالعات تیار ہونگے۔آئندہ برس ہونے والی مردم شماری گزشتہ 4مردم شماریوں سے مختلف ہوگی۔ محکمے کے ترجمان تیسر المفرج نے بتایا کہ مردم شماری کیلئے بنیادی تیاری کرلی گئی۔مردم و مکان و ادارہ جات کی شماری کا فارم ڈیزائن کرلیا گیا ہے۔