Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال 4600غیرملکی انجینیئرز مملکت سے رخصت

ریاض ۔۔۔ 2019ءکے آغاز سے لیکر 23مارچ تک سعودی عرب میں غیر ملکی انجینیئرز کی تعداد میں 4600کی کمی واقع ہوگئی۔ دوسری جانب سعودی انجینیئرز کی تعداد میں 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔الاقتصادیہ کے مطابق انجینیئرز کونسل نے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ 2019ءکے آغاز سے 23مارچ تک اسکے یہاں رجسٹرڈ انجینیئرزکی تعداد ایک لاکھ86ہزار556تھی۔ یہ 2 ہزار858سے زیادہ انجینیئرنگ کمپنیوں اور اداروں میں کام کررہے ہیں۔ان میں 80فیصد غیر ملکی ہیں۔ان کی تعداد ایک لاکھ49ہزار300اور سعودیوں کی تعداد 37 ہزار256ہے۔
 

شیئر: