تحفظ حرمین شریفین کانفرنس لندن کی 11 سفارشات
ریاض ۔۔۔ تحفظ حرمین شریفین کانفرنس لندن میں 11سفارشات جاری کردیں۔کانفرنس پاکستان کونسل کے سربراہ علامہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے لندن میں منعقد کی۔ شرکاءنے دین اسلام ، مسلمانان عالم کے مسائل کے دفاع اور اتحاد بین المسلمین کے لئے شاندار مساعی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔عاجل کے مطابق شرکاءنے ایک سفارش یہ کی کہ والدین بچوں کی تربیت اسلامی اقدار اور شرعی آداب کے مطابق کریں۔ مسلم اقلیتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دوست معاشروں کے دھارے میں شامل ہوں اور ملکی قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔