ریاض: بک فیئر میں ننھا صحافی
ریاض ۔۔۔ 13سالہ سلطان الشہری نے ریاض میں کتابوں کے بین الاقوامی میلے کے میڈیا سینٹر کا دورہ کیا۔ الشہری نے سینٹر کو ابلاغی عمل جاری رکھنے کے اپنے جذبے سے مطلع کیا۔ الشہری 13سے زیادہ اخبارات کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔وہ مقامی خبروں کے علاوہ اقتصادی موضوعات اور اسپورٹس کی رپورٹیں بھی تحریر کررہا ہے۔ الشہری ہمیشہ اپنے ہمراہ کیمرہ رکھتا ہے۔ اسکا کہناہے کہ اسے 2017ءکے دوران کارنامہ سازوں کی کانفرنس، منعقدہ قاہرہ میں عرب دنیا کے ننھے ترین صحافی ہونے کا اعزاز ملا تھا۔ المدینہ کے مطابق الشہری کا نام ریکارڈ قائم کرنے والے عربوں کے خصوصی انسائیکلو پیڈیا ”الانجازات“ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ 13سے زیادہ فلاحی انجمنوں کے سفیر کے طور پر کام کررہا ہے۔اسے معذوروں کے سفیر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ الشہری کا کہناہے کہ اس کی زندگی کا اہم ترین واقعہ یہ ہے کہ اسے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔