Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل غیر سیاسی ایوارڈ

پیر 25مارچ 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
انٹرنیشنل کنگ فیصل ایوارڈ کے اجراءپر 40برس سے زیادہ گزر چکے ہیں۔ اسکے باوجود اسکی آب و تاب، اسکا وقار، اسکا اعتبار اور اسکی علمی قدرو قیمت دن بدن اور سالہا سال بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ایوارڈ مالی او راخلاقی ہر لحاظ سے غیر معمولی ہے۔ دنیا بھر کے ثقافتی اور علمی حلقے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان سننے کےلئے بے تاب رہتے ہیں۔ کنگ فیصل ایوارڈ بہت سارے لوگوں کےلئے نوبل ایوارڈ کی راہ بھی کھول دیتا ہے۔ یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ کنگ فیصل ایوارڈ ٹھوس بنیادوں پر ہی دیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں نسلی یا مذہبی یا قومی تفریق نہیں برتی جاتی۔ کنگ فیصل ایوارڈ نے 40برس کے دوران یہ نام کمایا ہے کہ یہ سیاسی بنیادوں پر نہیں دیا جاتا۔ اسکا واحد ہدف بنی نوع انساں کی صلاح و فلاح ہے۔ یہ وہ اہداف ہیں جن کےلئے شہید فیصل بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ نے اپنی ساری زندگی تج دی۔ شاہ فیصل صحیح معنوں میں عدل و انصاف کے علمبردار اور متوازن فکر و نظر کے قافلہ سالار تھے۔ انکی فکر اور انکا کردار دین حنیف کی تعلیمات کا امین تھا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اس ایوارڈ سے ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ یہ ایوارڈ عظیم الشان انسانیت نوازی کا ثمر ہے۔ اسکے منتظمین کنگ فیصل ایوارڈ کو بنی نوع انسا ں کی صلاح و فلاح اور مسلمانوں کے حال و مستقبل کی خدمت کیلئے وقف کئے رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔گزشتہ رات کنگ فیصل ایوارڈ کی تقریب شایان شان طریقے سے منعقد ہوئی۔ایوارڈ 2019ءنے سرکاری اور عوامی حلقوں کو نئی روح دی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: