الجوف اور حدود شمالیہ میں برفباری
الجوف ۔۔۔۔ الجوف ریجن کی القریات اور طبرجل کمشنریوں اور حدود شمالیہ کی طریف کمشنری میں پیر کوبرفباری ہوئی۔ اس سے قبل یہاں شدید گرد آلود ہوائیں چل رہی تھیں۔ سبق ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایک گھنٹے تک گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں جن سے سکاکا اور دومتہ الجندل شہر وں میں حد نظر انتہائی محدود ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ریاض، قصیم، تبوک اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ ژالہ باری کے بھی امکانات پائے جاتے ہیں۔ ریاض اور اس کی کمشنریوں میں پیر کو صبح سویرے سے ہی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ تبوک میں گرج چمک کیساتھ بارش ہورہی ہے۔ ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے بتایا کہ آج رات تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔