Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اودے چوپڑا کا ”دہلا دینے والا مزاق“

بالی وڈ کی ماضی کی فلم ' محبتیں' سے شہرت حاصل کرنےوالے اداکار اودے چوپڑا نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں ٹھیک نہیں ہوں ۔اس کے بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی پھر انہوں نے خودکشی کی ناکام کوشش سے متعلق ایک اور ٹویٹ کیاپھر اسے بھی ڈیلیٹ کردیا۔ بعد ازاں انہوں نے اسے ”دہلا دینے والا مزاق“ قرار دیا اور کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ اودے نے یہ بھی لکھا کہ میں اپنا ٹویٹر اکاﺅنٹ کچھ گھنٹوں کیلئے بند کررہاہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنا ٹویٹر اکاﺅنٹ مستقبل میں مستقل بند کرنے کی سوچ رہا ہوں۔ اودے کے مداحوں نے ان کے پہلے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کیااورپھران سے استدعا کی کہ برائے مہربانی ایسا مزاق دوبارہ نہ کریں۔ اس ٹویٹ کو کسی نے بھی مزاق ہر گز قرار نہیں دیا ہوگا۔
 

شیئر: