Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناومی اوساکا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے آوٹ

میامی: میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ جاپان کی نمبر ون ناومی اوساکا کو تائیوان کی شے سوائے نے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ پیٹرا کو ویٹوا کی پیش قدمی جاری ہے جبکہ سابق عالمی نمبر ون سیرینا ولیمز بدقسمتی سے بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئیں۔فلوریڈا کے ٹینس کورٹ پر ویمنز مقابلے جاری ہیں۔ جاپان کی نمبر ون ناومی اوساکا  اور تائیوان کی غیر معروف شے سوائے آمنے سامنے تھیں ۔ شے سوائے عالمی رینکنگ میں27ویں نمبر پرہیں۔ انہوں نے ٹاپ سیڈ کو میچ میں ٹف ٹائم دیا۔ناومی پہلا سیٹ جیتنے کے بعد تسلسل جاری نہ رکھ سکیں اور ہمت ہار گئیںجس پر غصے میں آکر فیورٹ کھلاڑی اوساکا نے ریکٹ بھی پھینک دیا۔ جاپانی کھلاڑی کو اگلے دونوں سیٹ میں لگاتار7-6 اور 6-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: