سرینا ولیمز 21سال بعد پہلے ہی راﺅنڈ میں ہا رگئیں
میامی:سابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کو میامی اوپن کے ویمنز سنگلز میچ میں جاپانی کھلاڑی اور حال ہی میں انڈین ویلز ٹائٹل جیتنے والی نومی اوساکا نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دےدی۔ سرینا ولیمز کو اپنی ناتجربہ کار حریف کے ہاتھوں3-6اور2-6سے ہزیمت اٹھانا پڑی۔ انجری مسائل اور بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹینس کورٹ سے دور امریکی کھلاڑی کھیل میں واپسی کے بعد سے4میں سے 2میچ جیتی ہیں۔ گزشتہ 21سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب36 سالہ سرینا ولیمز امریکہ میںہونے والے کسی ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راونڈ میں شکست سے دوچار ہوئیں وہ اپنی 20سالہ تیزی سے ابھرتی جاپانی حریف کا صرف77منٹ تک ہی سامنا کر پائیں۔سرینا ولیمز اب رینکنگ میں491ویں نمبر پر چلی گئی ہیں اور انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں کسی سیڈنگ کے بغیر ہی شرکت کی تھی۔