ہواوے انجوائے 9 ایس اسمارٹ فون لانچ
ہواوے کمپنی نے انجوائے 9 ایس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ فون میں کمپنی نے سپر ساؤنڈ آڈیو ٹیکنالوجی دی ہے ۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.21 انچ کا ہے اور فون میں 89 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ واٹر ڈراپ نوچ سٹائل کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون میں ہائی سیلیکون کیرن 910 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 24 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ، 16 میگا پکسل کا سیکنڈری سنسر اور دو میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر شامل ہے ۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی شامل ہیں۔ فون میں آرٹیفیشل امیج اسٹیبلائزیشن اور سوپر سلو موشن ویڈیو سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ دی گئی ہے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے ۔ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1499 یوآن اور 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 1699 یوآن ہے۔ فون کو سرخ ، کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کے پری آرڈر شروع کر دیے گئے ہیں ۔