موٹو زیڈ 4 کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں
موٹورولا کمپنی کی زیڈ سیریز کے اسمارٹ فون موٹو زیڈ 4 کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ فون کی سامنے آنے والی تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موٹو زیڈ 4 کا ڈیزائن بھی موٹو زیڈ 3 اسمارٹ فون جیسا ہی ہوگا۔ فون میں ایج ٹو ایج ڈسپلے ، واٹر ڈراپ اسٹائل نوچ اور فرنٹ پر سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر صرف ایک کیمرہ ہوگا جو کہ 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ موٹو زیڈ سیریز کے دیگر اسمارٹ فون کی طرح اس فون میں بھی 16-پن پوگو کنیکٹر دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر دیئے جانے کا امکان ہے ۔ گون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر ، اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم اور فائیو جی موٹو موڈ دیا جائے گا۔ فون کی لانچنگ اور قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔