ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار اوررقاصہ سپنا چوہدری کے لیجنڈری اداکارہ اور بی جے پی امیدوار ہیما مالنی کے خلاف انتخابی میدان میں اترنے کا امکان ہے۔ ہیما مالنی بی جے پی کی جانب سے ریاست اترپردیش کے حلقے متھرا سے انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ان کے مقابلے میں کانگریس ممکنہ طور پر سپنا چوہدری کوسیاسی میدان میں اتار رہی ہے۔ سپنا چوہدری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کانگریس کی مرکزی قیادت سے رابطے میں ہیں اور انہیں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں بھی دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر کانگریس نے سپنا چوہدری کو میدان میں اتارا تو لوک سبھا کی اس نشست پر دونوں سلیبرٹیز میں کافی دلچسپ مقابلہ ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ 28 سالہ سپنا چوہدری کا تعلق ریاست ہریانہ سے ہے ۔ انہوں نے عوامی جلسوں میں رقص کے ذریعے شہرت کمائی ہے۔ انہوں نے بالی وڈ میں بعض آئٹم نمبر بھی کئے ہیں۔