ہواوے پی 30 لائٹ اسمارٹ فون پیش
ہواوے کمپنی پی 30 اور پی 30 پرو فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرانے کے بعد اسی سیریز کا سستا اسمارٹ فون پی 30 لائٹ بھی متعارف کرا دیا ہے۔ فون میں 6.15 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے اور کیرین 710 پراسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے تاہم 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کا ورژن بھی صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فون میں پشت پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں اسطرح یہ ہواوے کا پہلا لائٹ فون ہے جس میں تین بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ان میں پرائمری کیمرا 24 میگاپکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا شامل ہے۔فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔ پی 30 لائٹ کی بیٹری 3340 ایم اے ایچ کی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ دی گئی ہے۔ چارجنگ کے لیے یو ایس بی پورٹ کو فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسمارٹ فون کینیڈا میں 320 ڈالرز میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اسے 10 اپریل سے باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔