Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوےپی 30 اور پی 30 پرو اسمارٹ فون متعارف

ہواوے کمپنی کی جانب سے ‏پی 30 اور پی 30 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ یہ دونوں اسمارٹ فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں اور ان میں ڈوئل سم اور ڈوئل وی او ایل ٹی ای ٹیکنالوجی دی گئی۔پی 30 کا ڈسپلے 6.1 انچ اور پرو ماڈل کا ڈسپلے 6.47 انچ ہے۔ انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کو دونوں اسمارٹ فونز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اوکٹا کور کیرن 980 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ‏پی 30 کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج جبکہ پی 30 پرو کو 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ ‏پی 30 پرو کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر چار کیمرے دیے گئے ہیں جن میں 48 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ، 20 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل ، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ اور ٹی او ایف کیمرہ دیا گیا ہے۔ پی 30 میں 40 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ،16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے ۔ سیلفی کے لیے دونوں فونز میں 32 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔  پی 30 کی بیٹری 3650 ملی ایمپئر آورز جبکہ پرو ماڈل کی بیٹری 4200 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔پرو ماڈل میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ پی 30 کی ابتدائی قیمت 799 یورو جبکہ پرو ماڈل کی ابتدائی قیمت 999 یورو رکھی گئی ہے اور انہیں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: