Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین ٹینس کھلاڑی نے 40کلو وزن کم کر لیا

 
 میلبورن: آسٹریلیا کی سابق ٹینس چیمپیئن 35 سالہ جیلینا ڈوکک نے 40 کلو وزن کم کرلیا۔ ان کا وزن 120 کلو تک بڑھ گیا تھ جس کی وجہ سے انھوں نے گھر سے نکلنا اور لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیاتھا مگر اب انہوں نے سخت محنت اور ورزش کے بعد اپنا  وزن 80 کلو گرام کرلیا ہے۔
ڈوکک اپنے کیریئر کے دوران 2002میں عالمی نمبر 4 درجے پر پہنچیں۔ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں انہوں نے ہارڈ کورٹ ، کلے کورٹ ،گراس کورٹ اور کارپٹ کورٹ میں کامیابیاں حاصل کیں۔
جیلینا ڈوکک نے بتایا ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے اپنی خوراک کی طرف سے خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے وزن میں بے تحاشہ اضافہ ہوا، اب ورزش اور احتیاط سے اپنے وزن میں کمی لانے میں کامیاب رہی ہیں۔
 کھیلوں کی   مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: