مملکت: ویک اینڈ پر نمایاں پروگرام یہ....
ریاض ۔۔۔ ویک اینڈ کے دوران سعودی عرب کے متعدد شہروں میں کئی ثقافتی اور تفریحی میلے ہونگے۔ معاشرے کے تمام طبقے ان سے لطف اندوز ہونگے۔ مختلف شو اور تفریحی پروگرام کئے جائیں گے۔ اخبار 24کے مطابق ان میں نمایاں ترین ”التذوق“ نمائش ہے ۔ یہ شام 4بجے سے رات 12 بجے تک الدرعیہ کے اوشا ہال میں منعقد ہوگی۔ جہاں سعودی اور بین الاقوامی مشہور ترین باورچی اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر متعدد مقابلے بھی ہونگے۔ بچوں کی کتابوں کی نمائش بھی ہوگی۔ اس ضمن میں تھیٹر اور قصہ گو بھی بچوں کو خوشیاں بانٹیں گے۔ شام ساڑھے 4بجے سے رات ساڑھے 9بجے تک پروگرام ہوگا۔