Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان تیونس پہنچ گئے، محمد بن سلمان نائب الملک

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز تیونس کے دورے پر جمعرات کو ریاض سے روانہ ہوکر تیونس پہنچ گئے۔یہ دورہ تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی کی دعوت پر عمل میں آرہا ہے۔ شاہ سلمان عرب سربراہ کانفرنس کے اجلاسوں میں بھی شریک ہونگے۔ دریں اثناءشاہ سلمان نے اپنی غیر موجودگی میںولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملکی نظم و نسق کی ذمہ داریاں تفویض کردیں۔ انہوں نے شاہی فرمان جاری کرکے محمد بن سلمان کو نائب الملک مقرر کردیا۔ 
 

شیئر: