تاجروں کو 9دن میں بجلی فراہم کرنے کا وعدہ
ریاض ۔۔۔ سعودی بجلی کمپنی نے تاجرو ں کو اطمینان دلایا ہے کہ بجلی سروس 9روز کے اندر فراہم کردی جائیگی۔ بجلی کی لائن بچھانے اور کرنٹ جاری کرنے کی کارروائی مختصر اور آسان بنادی گئی۔ اخبار 24کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ اب تاجروں کو تحریری درخواست دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزارت بلدیات و دیہی امورکے ماتحت ”بلدی“ ویب سائٹ سے سعودی بجلی کمپنی کو مربوط کردیا گیا ہے۔ اجازت نامہ جاری ہوتے ہی کمپنی کو خود کار نظام کے تحت پتہ چل جائیگا کہ مطلوبہ کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔