Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی

ریاض ۔۔۔ مملکت میں گزشتہ برس بیرونی سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ عربی جریدے الاقتصادیہ کی رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں 9.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو تقریبا 127.75 ارب ریال کے قریب ہے ۔
سعودی عرب میں بیرونی سرمایہ کاری کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ "براہ راست سرمایہ کاری " دوسری " مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری " اور تیسری جنرل انویسٹمنٹ شامل ہے ۔
سعودی مانٹرنگ ایجنسی  " ساما"  کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں  مخصوص شعبوں میں  332.99 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ 2017 میں مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری 261.07 ارب ریال تھی ۔رپورٹ کے مطابق دیگر شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 2017 کے مقابلے میں گزشتہ برس 17.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی مجموعی مالیت  2018 کے اختتام تک 865.45 ارب ریال رہی ۔ مملکت کی معیشت میں براہ راست سرمایہ کاری میں بھی 2017 کے مقابلے میں 2018 میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی مالیت 865.45 ارب ریال رہی ۔ 
ساما کی رپورٹ میں کہاگیا کہ مملکت میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ان پالیسوں سے ہوا جو سعودی عرب میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وضع کی گئی ۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو سعودی مارکیٹ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے پیش نظر سرمایہ کاری کو فروغ ملا ۔ اس ضمن میں مملکت میں سیاحتی شعبے میں بہتری لانے اور سینما کے قیام کے علاوہ موسیقی اور تھیٹرز کی اجازت ملنے سے بیرونی سرمایہ کار اس شعبے میں انویسٹمنٹ کرنے کیلئے راغب ہوئے جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

شیئر: