***ارسلان ہاشمی۔جدہ***
جدہ کے شمالی علاقے کی معروف مارکیٹ " البوادی " میں ہفتے کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل سعید سرحان نے اردونیوز کوبتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی بروقت فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔
آگ البوادی مارکیٹ کی ایک دکان سے شروع ہوئی جہاں الیکٹرک ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا ۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے علاقے کو اپنے حصار میں لے کرمتاثرہ مقام سے گاڑیوں کو ہٹایا ۔ فائرفائٹرز کی دوسری ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہو گئی ۔ کرنل سرحان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ وہاں جاری ویلڈنگ سے نکلنے والی چنگاریوں سے لگی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ آتشزدگی سے ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ۔