اسلام آباد ....وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سچ ہی کو دوام رہتا ہے۔ صداقت ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی دفاعی حکام کی تصدیق کے بعد کہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں سے ایک بھی ایف 16 جہاز کم نہیں۔ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا ہندوستانی دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ جنگی جنون کو ہوا دے کر الیکشنجیتنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔
یاد رہے کہ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں۔ایف سولہ طیارہ مار گرانے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد پاک ہند کشیدگی کے دوران نئی دہلی نے پاکستان کے ایک ایف16 طیارے کو مارگرانے کا دعوی کیا تھا۔ثبوت کے طورپر ایمرام میزائل کے ایک ٹکڑے جیسی کوئی چیز دکھائی ،جس کے بارے میں دعوی تھا کہ یہ صر ف پاکستان کے ایف۔16 جہاز سے ہی داغا جاسکتا تھا۔
The truth always prevails and is always the best policy. BJP's attempt to win elections through whipping up war hysteria and false claims of downing a Pak F 16 has backfired with US Defence officials also confirming that no F16 was missing from Pakistan's fleet.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2019