امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے تارکین وطن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن سے ’ہمارا ملک بھر گیا ہے۔‘
اتوار کی شب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایک بار پھر میکسیکو کوتنبیہ کی ہے کہ اگر میکسیکو تمام غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار نہیں کرتا تو امریکہ کے پاس جنوبی سرحد بند کرنے اور قوانین لاگو کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
More apprehensions (captures)
at the Southern Border than in many years. Border Patrol amazing! Country is FULL! System has been broken for many years. Democrats in Congress must agree to fix loopholes - No Open Borders (Crimes & Drugs). Will Close Southern Border If necessary...— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 8, 2019
انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ ’ گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں جنوبی سرحد پر مزید خطرات کا ادراک ہو ا ہے، ہمارا ملک تارکین وطن سے بھر گیا ہے۔ ملک کا نظام کئی برسوں سے ٹوٹا ہوا ہے۔ نظام میں موجود خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو اتفاق کرنا ہوگا۔جرائم اور منشیات کے لیے سرحدکھلے نہیں، اگر ضرورت ہوئی تو ہم جنوبی سرحد کو بند کر دیں گے۔‘
اس سے پہلے بھی امریکی صدرنے کئی بار میکسکوکے تارکین وطن کو خبردار کر چکے ہیں۔ انہوں نے قوانین سخت کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔
اپنی انتخابی مہم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کریں گے، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میکسیکو سرحد پر دیوار بنائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پیغامات پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
....Mexico must apprehend all illegals and not let them make the long march up to the United States, or we will have no other choice than to Close the Border and/or institute Tariffs. Our Country is FULL!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 8, 2019
ایک ٹوئٹر صارف فن این کوہن نے کہا ہے کہ ’ مرکزی امریکہ میں ایک انسانی بحران ہے،وہ ہمارے پڑوسی خاندان کے اراکین اور ہم جیسے انسان ہیں، اچھے لوگ ٹرمپ کے نفرت اور خوف کے اکسانے پر گرمجوشی سے جواب نہیں دیں گے۔ ہم تارکین وطن کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی مدد کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔‘
ٹم روجرز نامی صارف نے صدر ٹرمپ کے ٹوئٹر بیان کے جواب میں کیپیٹل ہل کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ہے کہ ’مکمل طور پر بھرا ہوا نہیں مجھے کچھ جگہ ملی ہے۔‘
ویرن یولفسن نامی ایک صارف اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہتے ہیں بہتر یہی ہوگا کہ مجسمہ آزادی کوہٹا دیا جائیں، معاملات کی کیا آزردہ حالت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ بیانات ان کے امریکہ اور میکسیکو سرحد کے دورہ کے بعد آئے ہیں۔
اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ’ امریکہ تارکین وطن سے بھر گیا ہے ، ہم معذرت خواہ ہیں ہم آپ کو مزید نہیں لیں سکتے۔‘
ماہر معاشیات عاطف میاں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر امریکی صدر کے اعلان پر سوال کیا کہ ’آپ یعنی تارکین وطن نہیں آسکتے، ہمارا ملک بھر گیا ہے کیا یہ سچ ہیں؟‘
1/ The president declared yesterday, "You can’t come in. Our country is full". Is this true?
U.S. is actually experiencing its slowest population growth in almost a century, and the current fertility rate is 16% BELOW replacement.https://t.co/zZB0mfJNVf
— Atif Mian (@AtifRMian) April 7, 2019