Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان کا اقدام خودکشی ، ہائی وے پل سے چھلانگ لگادی

ریاض ۔۔ ریاض میں سعودی نوجوان نے ہائی وے کے پل سے چھلانگ لگا دی ۔ اقدام خودکشی کرنے والے سعودی نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان خودکشی کے ارادے سے پل کی ریلنگ سے لٹکا ہوا ہے ۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور شہری دفاع کے متعددیونٹس ریاض کے علاقے میدان القاھرہ کی مصروف شاہراہ پر واقع پل پر پہنچ گئے ۔ نوجوان نے پولیس کودیکھتے ہی چھلانگ لگانے لگا ۔ اہلکاروں نے اسے باتوں میں لگا کر خودکشی سے باز ر کھنے کی کوشش کی ۔
    کرنل شاکر نے مزید بتایا کہ پولیس کی کوشش تھی کہ کسی طرح نوجوان کو باتوں میں لگا کر اسے بچایا جاسکے مگر اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔
    پل کے نیچے ٹریفک رواں تھا۔ اتفاق سے خودکشی کرنے والا وہاں سے گزرنے والی گاڑی پر گرا ۔ جس وقت حادثہ رونما ہوا پل کے نیچے ٹریفک کم تھی ۔ نوجوان کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔
    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کی بائیں ٹانگ میں فریکچر آیا ہے جبکہ اس کی حالت تسلی بخش ہے ۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والا نفسیاتی مسائل کا شکار تھا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
               

شیئر: