ریاض ۔۔ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے عسیر ریجن پر کیاجانے والا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔
سعودی خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق المالکی نے مزید کہا کہ ایران نواز حوثی باغیو ں کی جانب سے مملکت کی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیا ں جاری ہیں ۔ گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں نے بین الاقوامی سرحدکی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا یا گیا تھا ۔
جنرل المالکی کا کہنا تھا کہ ڈرون کو تباہ کرنے کی کارروائی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اتحادی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو گرادیا ۔