قذافی نے آخری ایام میں30 ملین ڈالر کہاں چھپائے؟
ابو ظبی ۔۔ لیبیا کے سابق سربراہ معمر القذافی نے موت سے قبل لاکھوں ڈالر ایسی جگہ چھپائے کہ جس کے بارے میں کسی کو گمان بھی نہیں ہو سکتا ۔ مصری جریدے ”اخبارک “ نے برطانوی اخبار ٹائمز کے حوالے سے بتایا کہ معمر القذافی نے جنوبی افریقی کے سابق صدر ”جیکب زوما “کی رہائش پر 30 ملین ڈالر چھپائے تھے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معمر القذافی نے یہ رقم ” زوما“کے پاس اکتوبر 2012 میں رکھوائی تھی جس وقت لیبیا میں عوامی بغاوت عروج پر تھی ۔
اخبار کے مطابق 76 سالہ زوما نے اس رقم کے بارے میں قطعی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے نہیں معلوم کے یہ رقم اسکی رہائش تک کس طرح پہنچی ۔
قذافی کی موت کے بعد لیبیا کی حکومت نے بیرون ملک سے قومی دولت واپس لانے کی کوشش کا آغاز کیا تاہم حکومت کو وہاں جاری مظاہروں اور انارکی کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیبیا نے جنوبی افراقی کے صدر سیرل راما سے متعدد مرتبہ اس رقم کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا مگر اس میں حکومت کو کامیابی نہ مل سکی ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی نقل و حرکات پر نظر رکھی جاتی رہی اس دوران بشیر صالح نے متعدد بار جنوبی افریقہ کا دورہ کیا ۔
2013 میں جنوبی افریقہ کی حکومت نے اس امر کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اقوام متحدہ کے قواعد کے مطابق 5.5 ملین اسٹرلنگ پونڈ لیبیا کو لوٹائے گی ۔