Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، جمعہ کو 50 سے زائد فلسطینی شہید

اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 505 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ (فوٹو سبق)
غزہ پٹی کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جمعہ کو اسرائیلی قابض افواج کے حملوں کے نتیجے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
سبق نیوز نے فلسطینی طبی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں ہونے والی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے جن میں 5 بچے بھی شامل تھے۔ التوام کے علاقے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں جمعہ کے دن ہونے والی بمباری سے 15 افراد شہید ہوئے جن میں  ایک ہی خاندان کے 10 افراد شامل تھے۔ خان یونس کے مشرق میں ہونے والی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں 10 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ملی جبکہ جبالیا کے کیمپ پر ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن کی نعشیں ملبے سے نکالی نہیں جاسکیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں اب تک شہدا کی تعداد 51 ہزار 65 جبکہ  ایک لاکھ 16 ہزار 505 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 

 

شیئر: