فرانس میں پولیس حکام کے مطابق نپولین بونا پارٹ کی اہلیہ کی ایک قیمتی انگوٹھی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے سابق شہنشاہ نپولین بونا پارٹ نے یہ انگوٹھی اپنی اہلیہ کو تحفے میں دی تھی۔
فرانسیسی پولیس نے نپولین کی اہلیہ ملکہ اوجینی کی 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی تاریخی انگوٹھی ایک 30سالہ مصری نوجوان نے چوری کی تھی۔
فرانسیسی اخبار 24کا کہناہے کہ ملکہ کی انگوٹھی شہزادہ جان کرسٹوف نپولین کی منگیتر کے پاس تھی جس کا ہیرا ملکہ فرانس کے تاج سے لیا گیا تھا۔
مصری نوجوان نے یہ انگوٹھی شہزادہ جان کرسٹوف کی منگیتر کے پرس سے اس وقت چوری کی جب وہ اپنے بینک کارڈ سمیت اپناپرس شہزادے کی گاڑی میں بھول گئیں۔
مصری نوجوان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے سوشی خریدنے کے لیے مسروقہ بینک کارڈ استعمال کیا جس سے واردات کا سرا پولیس کے ہاتھ آگیا اور اسے موقعے ہی پر دبوچ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاریخی انگوٹھی چوری کرنے والا مصری نوجوان عادی مجرم ہے جس کا ریکارڈ پولیس کے پاس پہلے ہی سے موجود تھاکیونکہ وہ اس سے قبل بھی کئی وارداتیں کرچکا تھا۔