ناسا نے نئے سیارچے کو سعودی طالبعلم سے منسوب کر دیا
واشنگٹن ۔۔سعودی خلائی ایجنسی ’’ناسا‘‘ نے نئے سیارچے Minor Planetکو سعودی طالبعلم فیصل الدوسری سے منسوب کر دیا۔یہ سیارچہ حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔
خلائی ریسرچ میں سائنسی کاوشوں کے اعتراف میں سیارچے کو الدوسری کا نام دیا گیا۔
اخبار 24کے مطابق فیصل الدوسری ناسا سے اعزاز پانے والا تیسرا سعودی ہے اس سے قبل 2016ء کے دوران ایک سیارچے کو عبدالجبار الحمود اور 2017ء میں ایک اور سیارچے کو فاطمہ کے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے ۔
ناسا نے نئے سیارچے کوAldosarry 34559نام دیا ہے ۔ یہ انٹرنیشنل انٹل ایگزبیشن فار سائنس اینڈ انجیئنئرنگ میں شاندار سائنسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی سائنسی خدمات کا اعتراف ہے ۔
الدوسری نے جوبرکلے یونیورسٹی میں پہلے سال کا طالبعلم ہے ۔انٹرنیشنل انٹل ایگزبیشن فار سائنس اینڈ انجیئنئرنگ(2018)میں تحقیقی مقالہ پیش کیا تھا۔اس کا تعلق زرعی استعمال کیلئے پودوں کے ہارمونز کی تیاری سے تھا۔ الدوسری متعدد کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں ۔ نباتات کے علم میں دوسری پوزیشن، سوسائٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے خصوصی ایوارڈ اوردیگرایوارڈ حاصل کئے ہوئے ہے۔