Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پہلی خواتین لانڈری کا افتتاح

 
سعودی عرب میں پہلی بار ایک خاتون نے’کیثارہ لانڈری شاپ‘ کے نام سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا ہے۔
ایک مقامی ویب اخبار ’نیوز 24‘ سے بات کرتے ہوئے خواتین کی لانڈری کا کاروبار شروع کرنے والی خاتون نورہ الدوسری نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ لانڈری کا کاروبار کریں اور یہ ملک کی پہلی لانڈری ہے جس کی تمام کارکن خواتین ہیں۔
لانڈری شاپ کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا ’یہ تاثر غلط ہے کہ سعودی خواتین پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی اہل نہیں، تاہم اب سعودی عرب میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔‘
نورہ الدوسری کے مطابق سعودی عرب میں جب خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کی اجازت ملی تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرا برسوں کا خواب پورا ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صارفین کی توقعات پر پورا اتریں۔
کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لانڈری میں کام کرنے والی تمام خواتین کو بہترین فنی تربیت فراہم کی گئی ہے اور ان کو باقاعدہ کورسز بھی کروائے گئے۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں کئی اصلاحات ہوئی ہیں جس کے بعد خواتین کو بھی اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع ملے ہیں۔

 

شیئر: