25ہزار سعودی خواتین شعبہ سیاحت سے منسلک
ریاض۔۔۔ سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے اعلان کیا ہے کہ 2020ءتک 25ہزار سعودی خواتین کو سیاحت کے شعبے سے منسلک کیا جائیگا۔ مکہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قومی مرکزبرائے فروغ سیاحت نے 474سعودی خواتین کو سیاحتی کورس کرنے کیلئے اسکالر شپ پر بھیج دیا ہے۔ مزید 1200لڑکیوںکو سیاحت کا کورس کرایا جائیگا۔