پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اورسپنر ثنا میر نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا.
ثناء میر نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف ویلومورے پارک بنونی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کے دوران قائم کیا۔
جنوبی افریقہ کے بیٹرایس لوس کو جویریہ خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کراکے ثنا میر نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
میچ میں ثنا میر نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ اس وکٹ کے ساتھ ون ڈے میں ثنا میر کی کل وکٹیں 147 ہو گئیں۔ ثنا میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ احمد اور آسٹریلیا کی اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146 ہے۔