Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تُکا اور سفارش نہیں ’انضمام نے خواب میں آکرمنتخب کیا‘

وہاب ریاض نے آخری ایک روزہ میچ 4 جون 2017 کو انڈیا کے خلاف کھیلا تھا
شاعر ’شاید خوابوں میں ملیں‘ نہ ملیں لیکن ہمارے کرکٹرز یقیناً خوابوں میں ملنا شروع ہو گئے ہیں اور بات خوابوں تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ دیار غیر کے وسیع وعریض میدانوں تک پہنچ گئی ہے۔
کچھ ایسا ہی فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ساتھ بھی ہوا ہے، انہیں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نیوز کانفرنس سے بھی پہلے خواب میں آ کر بتا دیا تھا کہ ’آپ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے،‘ بعد ازاں رسمی طور پر فون بھی کر دیا۔
’خواب میں دیکھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق، کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے آ کر ٹیم کا حصہ بننے کا بتایا، میرا خواب سچ ثابت ہوا، اس پر میں بہت خوش ہوں۔ ‘
منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ’ کوئی انہیں سفارشی کہہ رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ تُکہ لگ گیا، جو بھی لگا ہے، سب میرے لیے دعا کریں۔


انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سیریز میں تجربے کی کمی محسوس کی گئی جس کے بعد وہاب ریاض کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

یاد رہے کہ وہاب ریاض گذشتہ دو برس سے کرکٹ کے میدان سے دور تھے، ان کے ساتھ فٹنس کے مسائل بھی تھے اور ان کی کارکردگی بھی موضوع بحث تھی۔
ورلڈ کپ میں انہیں شامل نہ کیے جانے پر کرکٹ ماہرین کی جانب سے کچھ زیادہ حیرت کا اظہار نہیں کیا گیا تھا تاہم کچھ شائقین ان کی شمولیت کا مطالبہ ضرور کر رہے تھے۔
دو روز قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ انگلینڈ سیریز کے دوران ’تجربے‘ کی کمی محسوس کی گئی ہے اس لیے وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ جنید خان، عابد علی اور فہیم اشرف کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

شیئر: