شکیب کی سینچری، ویسٹ انڈیز کو شکست
ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا
بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری
بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع ہوئی توشروع سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا پہلی وکٹ نویں اوور میں گری جب سومیا سرکار نے رسل کی گیند پر گیل کو کیچ پکڑا دیا انہوں نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29رنز بنائے۔دوسرے نمبر پر تمیم اقبال رن آؤٹ ہوئے انہوں نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 48 رنز کا اضافہ کیا۔مشفیق ایک رنز ہی بنا پائے تھے کہ ہوپس کے ہاتھوں تھامس کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔اس کے بعد شکیب الحسن اور لٹن ڈاس نے شاندار پارٹنر شپ جوڑی شکیب الحسن نے اس ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی دوسری سینچری بنائی شکیب 124 رنز کے ساتھ جبکہ لٹن ڈاس 94 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے رسل اور تھامس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈین بیٹنگ کی تفصیل
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی اننگ شروع ہوئی تو کرس گیل چوتھے اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے سیف الدین کی گیند پر مشفیق الرحیم کو کیچ دے بیٹھے۔
ان کے ساتھ آنے والے لیوائس نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور شکیب الحسن کا شکار بنے۔ پورن نے ٹیم کے مجموعی سکور میں 25 رنز کا اضافہ کیا اور شکیب الحسن کی گیند پر سومیا سرکار کو کیچ پکڑا دیا۔
اس کے بعد ہیٹ میئر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 50 رنز بنائے وہ مستفیض الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔رسل کو مستفیظ نے کھاتہ نہ کھولنے دیا وہ 40ویں اوور میں مشفیق کو کیچ پکڑا کر چلتے بنے۔ ہولڈر نے 15 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور چھکا لگانے کی کوشش میں سیف الدین کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اوپنر آنے والے شائے ہوپ سینچری بنانے سے محروم رہے اور 96 رنز پر لٹن ڈاس کو مستفیض کی گیند پر کیچ دے دیا۔براوو نے 19 رنز بنائے اور سیف الدین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیظ الرحمن اورسیف الدین تین تین جبکہ شکیب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
موازنہ
اب تک کھیلے گئے 11 ایڈیشنز میں سے دونوں ٹیمیں چار مرتبہ آمنے سامنے آئیں جس میں ویسٹ انڈیز نے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔
ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ دونوں ٹیمیں 1999 میں ٹکرائیں جس میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سےکامیابی ملی دوسری مرتبہ 2003 کے ورلڈ کپ میں میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔ 2007 کے ورلڈ کپ میں تیسری مرتبہ معرکہ ہوا جس میں 99 رنز سے ویسٹ انڈیز نے میدان مارا۔چوتھی بار 2011 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا ہوا۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکیں،آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز ساتویں جبکہ بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور اس اعتبار سے دونوں ٹیمیں برابر ہیں۔