Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم آئی سی یو سے باہر لیکن بیماری برقرار

پانچ میچز میں تین پوائنٹس ، سب سے خراب رن ریٹ نے پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر ہونے کے کافی قریب پہنچادیا لیکن باہر ہونے کی یہ ریس پہلے جنوبی افریقہ جیت گیا 
یوں کہیے کہ سرفراز آج پہلے ٹاس اور پھر بیٹنگ کا فیصلہ کرکے آدھا میچ وہی جیتے اورباقی حارث کی دلیرانہ اننگز نے جتوایا 
پاکستان ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں سی سی یو سے آئی سی یو پر تو آ گئی لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔
اس ٹیم کی کارکردگی کی اصل وجہ یا بیماری کی وجہ خود یہ ٹیم ہی ہے 
یوں کہ لیجیے کہ ہم حریف سے نہیں خود سے ہارتے ہیں 
نہیں سمجھ آیا؟
آسان بات ہے مشکل نہیں 
آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کیا ارسطو نے خواب میں بتائے تھے؟
بھارت کے خلاف فاسٹ بولر کی جگہ سپنرز اور آسٹریلیا کے خلاف سپنرز کی جگہ فاسٹ بولر کھلانا کہاں کی دانشمندی تھی۔ 
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ اور پھر حارث سہیل جیسے سپیشلسٹ بیٹسمین کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ اور پھر شاداب، عماد اور حفیظ کی الیون میں موجودگی کا پڑھ کر ہی پچاس فیصد کو یقین آ گیا تھا آج یہ ٹیم کچھ کردکھائے گی۔ 
باقی پچاس فیصد کو پورا میچ دیکھ کر یقین آ ہی گیا۔

ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں پانچ میچز کے بعد بہتر ٹیم کومبی نیشن اور بڑے نام لیکن چھوٹے پکوان والے کھلاڑی کو بٹھانے کا خیال پہلے آ گیا ہوتا تو آج چار میچز جیت کر بھی انگلینڈ (آخری تین میں سے دومیچز ہارے) اور آسٹریلیا کی مسلسل تین ناکامیوں کے انتظار پر انحصار نہ کرتا پڑتا۔
بھلا ہو ورلڈ کپ تاریخ کی سب سے کمزور جنوبی افریقہ کی ٹیم کا بھی، جو تین سو رنز بنوا بیٹھی ورنہ پانچ سے چھ کیچز ڈراپ کرنے والی اس پاکستان ٹیم کو کیلس کرسٹن پولاک اور ڈونلڈ کی ٹیم نے دوسرا موقع بھی نہیں دینا تھا۔
پاکستان سے بھی بری اور مسلسل خراب کارکردگی دکھانے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم تو باہر ہوئی لیکن اب اگلا میچ اس ورلڈ کپ کی سب سے متوارن ٹیم نیوزی لینڈ سے ہے جس کی بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ سب ہی بہترین ہے۔
کارلوس بریتھ ویٹ اپنی زندگی اور شاید ورلڈ کپ کی تاریخ کی چند بہترین اننگز کھیل کر بھی کین ولیم سن کی ٹیم کو شکست نہ دے سکا اور آنسو مقدر ٹھہرے 
نیوزی لینڈ کے بولٹ، ہینری، فرگوسن، گرینڈ ہوم پاکستان کی بیٹنگ کو بھک سے اڑانے کی تیاری میں ہے۔
دنیا کا سب سے جینیئس کپتان اور کھلاڑی کین ولیم سب اب تک اپنے ویڈیو اینالسٹ کے پاس بیٹھ کر اسٹیفن فلمینگ کی طرح ایک ایک بیٹسمین کی خامیاں نکال پلان بھی بناچکا ہوگا 
لہٰذا ایک میچ کی کامیابی پر شادیانے بجانے کے بجائے اگلے میچ کی تیاری کریں 
کیونکہ مریض ابھی اور سی سی یو سے آئی سی یو میں آیا ہے لیکن خطرہ برقرار اور دعائوں کے سہارے معجزے کا انتظار ہے 
دوا کے ساتھ دعا جاری رکھیے۔

شیئر: