بحرِ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کا ’دہشت گرد حملہ‘ ناکام
عرب اتحاد نے تجارتی جہاز پر سے بحرِ احمر میں حوثیوں کے دہشتگردانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی ۔خودکار نظام سے چلنے والی بوبی ٹریپ کشتی پر دھماکا خیز مواد لدا ہوا تھا۔عرب اتحاد کی افواج نے تجارتی جہاز بلوفش پر حملہ آور خودکار کشتی کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے پیر کی صبح تجارتی جہاز بلیو فش پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ناکام بنا دی گئی۔تجارتی جہاز بحرِ احمر کے جنوب میں تھا ۔حوثیوں نے دھماکہ خیز مواد سے لدی بوبی ٹریپ کشتی تجارتی جہاز پر حملے کےلئے روانہ کی تھی۔المالکی نے توجہ دلائی کہ عرب اتحاد کے بحریہ نے حوثیوں کی کشتی راڈار پر آتے ہی تعاقب کیا اور اسے سمندر میں تباہ کر دیا۔
ترکی المالکی نے مزید کہا کہ ایران اوراسکے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے جہاز رانی اور عالمی تجارتی کو مسلسل خطرات لاحق کئے جا رہے ہیں ۔حوثیوں کا یہ حملہ خطرناک قسم کی دہشتگردی ہے ۔ عرب اتحاد حوثیوں کی جارحانہ استعداد کو غیر موثر بنانے کی اپنی مہم جاری رکھے گا۔
عرب اتحاد کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ بلو فش جہاز کس ملک یا کمپنی کا تھا ۔دوسری جانب حوثیوں نے بھی عرب اتحاد کے ترجمان کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ایران عام طور پر عالمی جہاز رانی اور تجارتی جہازوں پر حملے سے انکار کرتا رہاہے ۔اس مرتبہ بھی اس نے ایسا ہی کیا ۔ماضی میں وہ خلیج عرب میں جہازوں پرحملوں میں ملوث ہونے سے متعلق سعودی عرب ، امارات اور امریکہ کے دعوﺅں کی تردید کرتا رہا ہے ۔
حوثی ڈرون اوردرمیانے مارکے میزائلوں سے سعودی شہروں اور ہوائی اڈوں پر حملے کرتے رہے ہیں ۔حالیہ ایام میں حوثیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں ۔