Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ بال کے ستارے محمد صلاح کی عمرے کے فوراً بعد فرانس میں ٹریننگ

محمد صلاح کے عمرے کی ادائیگی اور ٹریننگ میں شرکت پر سوشل میڈیا کے صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
مصری سٹار اور انگلینڈ کے فٹ بال کلب لیور پول کے کھلاڑی محمد صلاح نے حال ہی میں عمرہ ادا کیا ہے اور اس کے فوراً بعد فرانس میں اپنی ٹیم کی ٹریننگ میں شرکت کی۔
مصری فٹ بال سٹار محمد صلاح کے عمرے کی ادائیگی اور ٹریننگ میں شرکت پر سوشل میڈیا کے صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
مصری سپورٹس نیوز کے ٹوئٹر ہینڈل فل گول نے محمد صلاح کی احرام کی حالت میں تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا ’محمد صلاح فرانس میں لیور پول ٹریننگ کیمپ میں شمولیت سے قبل مکہ مکرمہ میں عمرے کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔‘

ٹویٹر صارف عبداللہ المالکی نے ٹویٹ کیا ’چند دن پہلے محمد صلاح نے چھیڑ خانی کا ساتھ دیا تھا اب وہ عمرہ کر رہے ہیں، اللہ ان کا ایمان مضبوط کرے۔‘
’ٹویٹر صارف جمی نے دلچسپ ٹویٹ یہ کیا کہ ’محمد صلاح نے ماسک الٹا پہنا ہوا ہے۔‘
اماراتی اخبار الامارات الیوم کے مطابق جرمن ٹرینر جورگن کلوپ نے نئے موسم کی تیاری کےلیے فرانس میں ایوین ٹریننگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

محمد صلاح تیز ترین گول کرنے والے فٹ بالر ہیں۔ فوٹو:محمد صلاح ٹوئٹر

لیورپول کلب کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ جورگن کلوپ نے فرانس کے شہر ایوین جانیوالی ٹیم میں 29 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ کھلاڑیوں نے نئے موسم کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دیں۔
جرمن ٹرینر نے بتایا کہ ٹیم میں ایلیسن بیکر، روبیرٹو فرمینو، نابی کیتا، محمد صلاح ، شیر دان شاکیری شامل ہیں جبکہ ریان کینٹ ٹیم سے غیر حاضر رہیں گے۔ ان فٹ ہونے کی وجہ سے وہ اٹلی کی نپولی ٹیم کے مقابلے میں بھی شریک نہیں ہو سکے۔
مصری سٹار محمد صلاح نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ 

شیئر: