Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پہلے سعودی سینما برانڈ کا افتتاح 

سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی الشبانہ نے جدہ کے عرب مال میں پہلے سعودی سینما برانڈ کا افتتاح کر دیا۔یہ 15سینماہالوں پر مشتمل ہے ۔ اس سے قبل جدہ میں ایک اور سینما گھر کھل چکا ہے ۔یہ مملکت بھر میں ساتواں ہے ۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزیر اطلاعات نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بےحد خوش ہوں ۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ سینما گھر کی انتظامیہ 100فیصد سعودی ہے۔آئندہ 2سے 3ہفتوں کے دوران اسی جیسے اور سینما گھروں کا افتتاح ہو گا۔
یہاں 157سعودی کام کر رہے ہیں۔دمام کے النخیل مال ، ظہران مال اور ریاض کے الحمراءمال میں بھی اسی جیسے سینما گھر کھولے جائیں گے ۔
”المراکز العربیہ“اور مووی سینما کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں سعودی سینما گھر کھولے جائیں گے ۔پہلے مرحلے میں2019ءکے دوران جدہ ، ریاض ، دمام اور ظہران میں 5سینما کمپلیکس اور 2020ءکے دوران 8شہروں میں 10سینما کمپلیکس کھولنے کا پلان ہے ۔ 
العربیہ مال میں سینما گھر کے افتتاح کے موقع پر سعودی سرمایہ کار سلطان فواز الحکیرنے بتایا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں ۔سینما کمپلیکس کے15ہالوں میں 1900نشستیں ہیں ۔ یہاں ریستوران بھی کھولے گئے ہیں ۔سپر مارکیٹیں بھی ہیں ۔ان سب کا انتظام سعودی لڑکےاں اور لڑکے کر رہے ہیں۔
یہاں کئی دن تک تجرباتی شو پیش کئے جائیں گے ۔ بدھ سے آغاز کر دیا گیا ۔باقاعدہ شو عید کے پہلے دن سے شروع ہوں گے ۔ عربی اور غیر ملکی فلمیں دکھائی جائیں گی۔
 

شیئر: