Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

انڈیا کےسرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ شمال مشرقی ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ دونوں پائلٹ محفوظ رہے ہیں 
آل انڈیا ریڈیو کے مطابق روسی ساختہ سخوئی سو 30 جنگی طیارے کا حادثہ جمعرات کی شب ریاست آسام کے علاقے تیزپور میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ 
اس واقعے کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں ایک کھلے میدان میں بھڑکتی ہوئی آگ دکھائی دے رہی ہے تاہم ان تصاویر کی آزاد ذرائع کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ 
رواں سال مارچ میں راجھستان کے علاقے بکانیر میں انڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا تھا جبکہ اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہے تھے۔ 
فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال میں انڈین ایئر فورس کے 15 سے زائد طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ تباہ ہونے والے ان طیاروں میں جنگی، تربیتی جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ 
انڈیا کی ایئر فورس میں سب سے زیادہ حادثے روسی ساختہ مگ طیاروں کو پیش آئے۔
خیال رہے کہ جون 2017 میں بھی آندھرا پردیش میں چینی سرحد کے قریب  سخوئی طیاری گر کر تباہ ہو گیا جس میں دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔ 

شیئر: