Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفرِ حج، تصویری جھلکیاں

لاکھوں عازمین نے آج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ حجاج کرام میدان عرفات میں مصروفِ عبادات رہے اور حج کا خطبہ سنا۔
سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات وہیں بسر کریں گے۔ اتوار 10 ذی الحجہ کو نماز فجر کے بعد حجاج منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔(تصاویر :اردو نیوز)

حج 2019ء کے یوم عرفہ پر  صبح کے وقت میدان عرفات کا منظر 


حجاج میدان عرفات کےعین وسط میں موجود جبل رحمۃ پر بیٹھے نظر آرہے ہیں


منی سے میدان عرفات پیدل سفر کرتے ہوئے ایک حاجی نے اپنی بیٹی کو کندھوں پر بٹھا رکھا ہے


پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کےلئے موجود ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد ہے


حاجی میدان عرفات میں وقوف کےلئے آرہے ہیں


ایک سوڈانی حاجی میدان عرفات  میں پہاڑی پر بیٹھ کر دعا مانگ رہا ہے جبکہ سامنے مسجد نمرہ کے مینار نظر آرہے ہیں


2 ملین سے زائد حجاج نے عرفات میں دن گزارا اور اپنے احباب کےلئے دعائیں کیں


میدان عرفات میں جبل رحمتہ پر حجاج کی آسانی کیلئے  آنے اور جانے کے الگ راستے متعین کئے گئے ہیں 


طلوع آفتاب کے فوراً بعد جبل رحمۃ پر حجاج کے وقوف کا منظر


 سیکیورٹی اہلکار  احتیاطی تدابیر کو  ملحوظ رکھتے  ہوئے جبل رحمۃ کے مختلف راستوں پراژدہام سے بچائوکےلئے حاجیوں کو روک رہے ہیں


عرفات میں حجاج کی آمد کا سلسلہ فجر کے بعد سے شروع ہوگیا، جبل رحمۃ پر حاجی موجود ہیں

 

شیئر: