ایک اماراتی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ اس کے شوہر نے اس کا موبائل توڑ دیا۔
مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دعوے میں کہا گیا کہ موبائل توڑنے کی وجہ سے خاتون سوشل میڈیا سمیت دنیا سے کٹ گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ ہے کہ ان کے شوہر کو ان کے کیے پر سزا دی جائے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی میں 20 سال بغیر دستاویزات زندگی؟Node ID: 428626
عدالت کے سامنے شوہر نے موبائل توڑنے کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ فعل غصہ اور اشتعال کی حالت میں سرزد ہوا ہے۔ تاہم ان کا دعوی ہے کہ موبائل انہوں نے خود بیوی کو خرید کر دیا تھا۔ ’اس اعتبار سے بیوی کے زیر استعمال موبائل میری ملکیت سمجھا جائے۔‘
شوہر نے اپنا موقف واضح کرنے کے لیے عدالت میں موبائل خریدنے کا بل بھی پیش کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے یہ موبائل کسی مقامی کمپنی سے قسطوں میں خریدا تھا اور وہ ہر مہینے اس کی قسطیں ادا کر رہا ہے۔
جج کے سامنے شوہر کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔ اس اثنا میں انہیں غصہ آیا اور اشتعال میں آکر انہوں نے موبائل توڑدیا۔
مزید پڑھیں
-
’جادوئی جھیل‘ جو دن میں سات مرتبہ رنگ تبدیل کرتی ہے!Node ID: 427356