Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تین شہری، چھ انڈین فوجی مارے گئے‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈین فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ایک سات سالہ بچے سمیت تین شہری ہلاک ہو گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  کے تتہ پانی سیکٹر میں انڈین فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ ڈی جی  آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے انڈین فوج کے پوسٹس کو ٹاگٹ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 انڈین فوجی ہلاک اور دو بنکرز تباہ ہوگئے۔

 

خیال رہے انڈیا کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی  میں اضافہ ہوا ہے  اور پاکستان اور انڈیا کے افواج تواتر کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
اتوار کے روز بھی کنٹرول لائن پر دونوں ممالک کے افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز انڈین فوج کی ’بلا اشتعال‘ فائرنگ سے  پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
 واضح رہے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیر کی رات کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات کی اور دونوں پر کشمیر کے متنازعے علاقے پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا۔

شیئر: