پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی اصولی منظوری دے دی۔
دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ کشمیر کا تنازعہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے کر جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
کشمیر کی صورت حال پر اچھی گفتگو ہوئی: ٹرمپNode ID: 429796
وزیر خارجہ نے پرائیوٹ ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ’ہم نے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قریشی کے مطابق یہ فیصلہ تمام قانونی پہلوں پر غور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئی سی جے میں کیس کا محور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں ہوگی۔
خیال رہے آئی سی جے کا فیصلہ مشاورتی نوعیت کا ہوتا ہے۔ تاہم اگر دونوں فریقیں مقدمے سے پہلے سے اس فیصلہ لاگو کرنے پر متفق ہو تو اس پر عملدرآمد لازی ہوتا ہے۔
خیال رہے انڈیا کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے انڈیا کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔
خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پیر کی رات کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات کی اور دونوں پر کشمیر کے متنازعے علاقے پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
سلامتی کونسل: کس کی جیت ہوئی؟Node ID: 429531