Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’محبت نہیں بلکہ خدا کی رضا کے لیے شادی‘

معروف پاکستان اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی خامشی توڑتے ہوئے یہ بات اپنے چاہنے والوں تک پہنچا دی ہے کہ وہ بہت جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
گذشتہ سے پیوستہ روز ہی سے یہ خبر سوشل میڈیا پر چلنا شروع ہوگئی کہ حمزہ اور ایک مشہور پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر تو نہایت خوشی کی ہے لیکن حمزہ کی تصدیق اور ان کے دئیے جانے والے ایک طویل بیان نے انکے پرستاروں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔
حمزہ نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں بہت فصاحت سے لکھا ہے کہ ’لوگ عموماً اپنے لیے شادی کرتے ہیں کیونکہ وہ محبت کرنے لگتے ہیں یا پھر اکیلے نہیں رہ پاتے یا بچے پیدا کرنے کے لیے۔ مگر جب آپ کا واحد مقصد خدا کو راضی کرنا ہو تو خدا مجھ جیسا انسان بناتا ہے۔‘

حمزہ نے اس بات کا بھی اقرار کیا ہے کہ وہ عورت جنس سے کبھی بھی کوئی جذبات وابستہ نہیں کر پائے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ نیمل سے انکا رشتہ ’پلیٹونک‘ ہے اور ان کا ان کو شاید ان سے پیار بھی نہیں ہے بلکہ وہ تو اللہ کی رضا کے لیے ایک رستے پر چلنے کو تیار ہوئے ہیں جس پر نیمل بھی رضامند ہوگئی ہیں۔
’لہٰذا میں اور نیمل ایک چھوٹی سی نکاح کی تقریب جو 25تاریخ کو ہوگی اس کے بعد زندگی ساتھ گزاریں گے تاکہ اللہ کو راضی کیا جا سکے۔‘
حمزہ کے اس بیان کے بعد جہاں بہت سارے لوگ اس جوڑے کی خبر سن کر خوش ہیں وہیں بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں کہ حمزہ کی انا ان کے آڑے آرہی ہے اور وہ اس بات کو نہیں مان رہے کہ دراصل انہیں کسی شخص سے پیار ہوا ہے۔
ایک اور خاتون صارف نے لکھا ہے کہ حمزہ دراصل کہنا چاہ رہے ہیں کہ وہ شادی سے نفرت کرتے ہیں، اور پیار نہیں کرتے مگر شادی صرف اپنی آخرت سنوارنے کے لیے کر رہے ہیں۔ ’یہ بیان گھٹیا ہے۔‘

اسکے برعکس عفرہ نامی صارف نے لکھا کہ ان کا یہ بیان پاکیزگی پر مبنی ہے کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ریلیشنشپ نہیں چاہتے بلکہ شادی کرنا چاہتے ہیں اور ایسا بہت کم مرد کرتے ہیں۔

 

شیئر: