Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلم سعودی عرب میں

پاکستان کی نئی فلم ”پرواز ہے جنون“ پاکستان کے بعد اب سعودی عرب میں دکھائی جائےگی۔میڈیا کے مطابق” پرواز ہے جنون“ وہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو سعودی سینما کی زینت بنے گی۔پاکستانی وزیراطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ”پرواز ہے جنون“ پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہے جو سعودی عرب میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ آئندہ چند ماہ میں مزید پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔پاک فضائیہ کے تعاون سے بننے والی اس فلم میں حمزہ علی عباسی ، احد رضا میر، ہانیہ عامر اورکبریٰ نے کام کیا جسے بے حدپسند کیاگیاہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں