کراچی میں اس وقت ایک غیر معمولی کیفیت ہے۔ جس جانب دیکھو، جہاں نظر پڑے مکھیوں کا ایک سیلاب سا ہے جو شہر میں اُمڈ آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے جہاں لوگ اس پر مضحکہ خیز میمز بنا رہے ہیں وہیں بہت سے لوگ شہری حکومت کی نا اہلی پر سوال اٹھاتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
لیکن آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ ایک دم اتنی کثرت میں مکھیاں کیسے اور کہاں سے آ گئیں؟
ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ بارش اور وہ گند ہے جو شہر کے کچھ علاقوں میں ڈھیر کی صورت پڑا ہے۔ رواں برس برسات اور عیدالاضحیٰ ایک ساتھ آنے کے سبب بارش کا پانی بھی جمع ہو گیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بھی کچھ مقامات پر کافی عرصے تک پڑی رہیں۔ ایسے میں مکھیوں کی افزائش کے لیے ایک گندہ ماحول وجود میں آگیا ہے۔
نتیجتاً، چاہے پھلوں کا ٹھیلا ہو، کھڑا پانی ہو، یا آپ کی گاڑی ہی کیوں نا ہو، اس پر مکھیوں کی تہہ جمی دکھائی دینے لگی ہے جس سے خطرہ ہے کہ کئی وبائی امراض پھیل سکتے ہیں اور بچے، بوڑھے بیمار بھی پڑ سکتے ہیں۔
مزید براں، اس بار کراچی میں بارش اور عید الاضحیٰ کے بعد اب تک صفائی اور کیمیکل کا سپرے نہیں کیا جا سکا ہے۔
سندھ حکومت میں ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کچھ حرکت تو دکھائی دی ہے لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ تنیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دو روز قبل مشیر قانون سندھ سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ آئندہ آنے والے دن میں حکومت کی جانب سے ایک ملاقات رکھی گئی ہے جس میں تمام بلدیاتی اداروں کو بھی دعوت دی گئی ہے تاکہ کراچی میں کچرے کے مسئلے کو حل کیا جاسکے۔
CM Sindh has convened a meeting regarding Karachi's garbage issue tomorrow at 4 PM. Mayor KMC, Chairmen DMCs, Cantonment Boards & other authorities have all been invited. This is another initiative of Sindh Govt to resolve this issue. I hope the invitees will all work with GoS
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) August 22, 2019
مکھیوں کے اس حملے کا ردِ عمل سوشل میڈیا میں بھی خوب دیکھنے کو آیا ہے۔
Yup, def me right now pic.twitter.com/drnM74WaXF
— Sundar Waqar (@sundar_waqar) August 24, 2019
کمال فریدی نے کمال کرتے ہوئے مکھیوں سے ہی کراچی لکھ دیا۔
The City of #Karachi. pic.twitter.com/SFsdcmFeyV
— Kamal Faridi (@KamalFaridi) August 24, 2019
ایک صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس وقت کراچی کو مکھیوں کے سونامی کا سامنا ہے اور کراچی شہر کو اسکے حکمرانوں سے بچانے کی اب اشد ضرورت ہے۔
مزاق اپنی جگہ، لیکن اگر بروقت اس صورتحال سے نہ نمٹا گیا تو شہر میں بہت سی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔
فرید نامی ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک معمولی سی دکھنے والی مکھی تیزی سے جراثیم پھیلاتی ہے۔
@mohsinmalvi19 @javiqbal09 @PTI_KHI THIS IS HAPPENING IN KARACHI EVERYWHERE .SO CALLED THE BEAUTY FRUITS OF DECADES DEMOCRACY BY PPP & MQM IN SINDH/KARACHI.ITS ONLY FLY MICROSCOPIC IMPACT WE MAY WELL IMAGINE... ALLAH BLESS ALL OF US AMEN pic.twitter.com/rbew4I8fbD
— Change (@FareedTayyab) August 24, 2019