پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے چوتھے سیزن کا فاتح بینڈ ’اوج‘ اس جیت کے بعد موسیقی ہی کو اپنا کیریئر بنانا چاہتا ہے۔ اوج کے لفظی معنی اونچائی کی ابتدا ہے جو بینڈ کے مطابق دراصل موسیقی کے لیے ان کے احاساسات اور جذبات ہیں جن کی ابتدا تو ہے مگر اختتام کی کوئی حد نہیں۔ تقریباً دس سال قبل وجود میں آنے والے اوج کا تعلق کراچی سے ہے جو چار ممبران پر مشتمل ہے جن میں عبدالرحمان ساجد گلوکار، ناصر زکا گٹارسٹ، سید حسنین علی بیس گٹارسٹ، اور محمد کاشف ڈرمر ہیں۔
’اوج‘ بینڈ اس سے قبل کراچی کے انڈرگراؤنڈ میوزک سین میں سرگرم رہا ہے اور اب تک کئی گانے ریلیز بھی کر چکا ہے جن میں لفظ، او جاناں، رات اور اوج شامل ہیں۔ مزید دیکھیے کوکب جہاں کی اس ڈیجیٹل وڈیو میں۔