گذشتہ کئی برسوں سے بالی وڈ میں بایوپک بنانے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے اور بات باکسر میری کوم سے شروع ہو کر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی تک جا پہنچی ہے لیکن اب انڈیا کی بیڈمنٹن چیمپیئن پی وی سندھو کی بایوپک بنانے کی تیاریاں شروع ہو رہی ہیں۔
پی وی سندھو نے حال ہی میں ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ جب ان سے یہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بلا تکلف پدماوت کا تاریخی کردار ادا کرنے والی ہیروئن دیپکا پادوکون کا نام لیا۔

اگر کھیل، قد کاٹھی اور کئی دوسرے لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو سندھو اور پادوکون میں بہت مماثلت ہے۔ شاید آپ کو یہ علم ہو کہ دیپکا کے والد پرکاش پادوکون انڈیا کے معروف بیڈمنٹن کھلاڑی رہ چکے ہیں جبکہ خود دیپکا بھی بیڈمنٹن کی قومی سطح کی اچھی کھلاڑی رہی ہیں۔
اس فلم کو اداکار سونو سود پروڈیوس کر رہے ہیں۔ جب ’ہندوستان ٹائمز‘ نے سندھو سے ان کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: 'ان کا کردار یقیناً دیپکا ادا کریں گی۔ انہوں نے بیڈمنٹن کھیل رکھی ہے اور وہ اچھی اداکارہ بھی ہیں لیکن اس بارے میں فلم ساز کا فیصلہ حتمی ہو گا اور مجھے ان کے فیصلے پر اعتماد ہے۔'
جب سندھو سے ان کے کوچ اور سابق بیڈمنٹن کھلاڑی پولیلا گوپی چند کا کردار ادا کرنے کے بارے میں اداکار اکشے کمار کا نام لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کا انہیں کوئی اندازہ نہیں ہے۔
سری دیوی مادام تساؤ کی زینت بڑھائیں گی۔
جس رفتار سے مادام تساؤ عجائب گھر میں انڈین اداکار اور اداکاراؤں کے مجسمے لگائے جا رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب وہاں وہ اکثریت میں نظر آنے لگيں گے۔
مادام تساؤ کے عجائب گھر میں تازہ مہمان انڈیا کی اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی ہیں۔
Sridevi lives forever in not just our hearts but also in the hearts of millions of her fans. Eagerly waiting to watch the unveiling of her figure at Madam Tussauds, Singapore on September 4, 2019. #SrideviLivesForever pic.twitter.com/AxxHUgYnzt
— Boney Kapoor (@BoneyKapoor) September 3, 2019
سری دیوی کا گذشتہ سال فروری میں دبئی میں پراسرار انداز میں انتقال ہو گیا تھا۔ جب مادام تساؤ عجائب گھر میں ان کے مومی مجسمے کو لگانے کی خبر آئی تو ان کے شوہر اور فلم ساز بونی کپور نے کہا کہ 'میں مادام تساؤ کا احسان مند ہوں کہ وہ میری بیوی سری دیوی کپور اور ان کی اداکاری کی عزت کر رہے ہیں۔' انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنگاپور میں جب سری دیوی کے مجسمے کی نقاب کشائی ہو گی تو خود موجود ہوں گے۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور اداکارہ جھانوی کپور تو ہوں گی ہی۔
بونی کپور نے دو روز قبل جب سے ان کے مجسمے کی تصویر کی ایک ہلکی سی جھلک پیش کی ہے اس کے بعد ٹوئٹر پر 'سری دیوی لوز فار ایور' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
سمیت ڈاگا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: 'مزید انتظار نہیں کر سکتا! انڈین سنیما کی کوئین، انڈین سنیما کی پہلی خاتون سپرسٹار، آخری ملکہ، پدم شری سری دیوی کل تشریف لا رہی ہیں۔'
Can't wait anymore !
The Queen of Indian Cinema
The First Female Superstar of Indian Cinema
The Last Empress
PadmaShree #Sridevi ji arriving tomorrow ! @SrideviBKapoor #SrideviLivesForever #SrideviIsImmortal https://t.co/gI3KdSmaz2— sumit SRI daga (@sumitdaga14) September 3, 2019